
ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاول نگر میں بائی پاس حافظ والا پھاٹک کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد محرم الحرام کے موقع پر شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان کے قبضہ سے بم بنانے والا مواد، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز نے محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے
پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت محمد عمران، منہاس ادریس اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی پلانز تشکیل دے دیے ہیں اور سخت حفاظتی انتظامات کا حکم دیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔