وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس کی تاریخ تجدید میں توسیع کردی

اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کرانے کی تاریخ میں 30دسمبر 2017 تک توسیع کی گئی ہے، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک September 25, 2017
اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کرانے کی تاریخ میں 30دسمبر 2017ء تک توسیع کی گئی ہے، وزارت داخلہ ۔ فوٹو: فائل

DUBAI: وزارت داخلہ نے مینوئل اور کارڈ والے اسلحہ لائسنس کی تاریخ تجدید میں 30 دسمبر 2017 تک توسیع کر دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مینوئل اور کارڈ والے اسلحہ لائسنس کی تاریخ تجدید میں توسیع کر دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اسلحہ لائسنس کے اجرا میں کروڑوں کی کرپشن ہوئی

وزارت داخلہ کے مطابق اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کرانے کی تاریخ میں 30 دسمبر2017 تک توسیع کی گئی ہے اور شہری اپنے تمام لائسنسوں کی تجدید 30دسمبر 2017 تک کرا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں