محمد وسیم کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ 30 ستمبر تک ملتوی
باکسر محمد وسیم کو کولمبیا کا ویزا جاری نہ ہونے پر فائٹ ملتوی کی گئی، ذرائع
MUMBAI:
قومی پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ ملتوی ہوگئی ہے۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ 23 ستمبرکو کولمبیا کے باکسر جورلی ایسٹاراڈا سے شیڈول تھی، ذرائع کے مطابق باکسر کو کولمبیا کا ویزا جاری نہ ہونے کے باعث فائٹ کو 30 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ محمد وسیم کو کولمبیا کا ویزا نہ ملنے پر فائٹ پاناما میں ہی ہونے کا امکان ہے جہاں باکسر ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں :قومی باکسر محمد وسیم کی جورلی ایسٹاراڈا سے فائٹ شیڈول
واضح رہے کہ محمد وسیم تقریباً 3 ماہ سے پاناما میں اپنے کوچ کے ساتھ رینکنگ فائٹ کی تیاریوں میں مصروف رہے، اس سلسلے میں انہوں نے متعدد فائٹس میں حصہ لیا اور فاتح ٹھہرے۔