جاپان میں پالتو جانوروں کی شاہانہ آخری رسومات ادا کی جانے لگیں

ایک کلوگرام وزنی جانور پر 86 ہزار روپے اور بڑے جانور پر سوالاکھ روپے تک خرچ کئے جاتے ہیں


ویب ڈیسک September 26, 2017
جاپان میں جانوروں کی آخری رسومات اور تدفین پر لوگ لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

جاپانی اپنے پالتو جانوروں سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کی موت کے بعد انہیں شاہانہ انداز میں دفنایا جاتا ہے جس پر لاکھوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔



حال ہی میں ٹوکیو میں پیٹ رینبو فیئسٹا منعقد ہوا جہاں جانوروں کے مرنے کے بعد ان کی تیاری، تدفین اور دیگر رسومات کی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے موجود تھے۔ یہ ادارے جانوروں کی تدفین کی سہولیات بھی مہیا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہی کی آخری نشانی بھی تعمیر کی جارہی ہے۔



جاپانیوں کی اکثریت کا عقیدہ ہے کہ روحیں خواہ انسانوں کی ہوں یا حیوانوں کی، انہیں پرسکون کیا جانا ضروری ہے چاہے اس کےلیے کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔ جاپان میں ایک کلوگرام جانور کی تمام رسومات پر 860 ڈالر یعنی 86 ہزار روپے لاگت آتی ہے۔ کوکولون نامی کمپنی اس کام میں ماہر ہے اور وہ ایک بڑے جانور یعنی کئی کلو وزنی کتے کی آخری رسومات پر ایک لاکھ سے سوالاکھ روپے وصول کرتی ہے۔ اگر کوئی اپنے پالتو جانور کی تدفین کے ساتھ پھولوں والی قبر یا پھر پیانو اور وائلن پر افسردہ دھنیں بجوانا چاہتا ہے تو اس کے لیے اضافی 25 سے 30 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں