جھوٹ ہی سچ ہے
پاکستان میں تمام مصالحہ جات خالص ہیں یہ جھوٹ ہے مگر ہم سچ تسلیم کرکے استعمال کرتے اور بیمار پڑتے ہیں۔
آپ شاید چونک گئے ہوں ۔ شاید اس لیے کہا ہے کہ بحیثیت پاکستانی ہم نے چونکنا ترک کردیا ہے کیونکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو اس بات پر اگر آپ نہیں چونکے تو کوئی چونکنے والی بات نہیں ہے۔ سمندر کا پانی میٹھا ہوتا ہے یہ جھوٹ ہے مگر یہ سچ ہے کیونکہ کراچی کے حالات دیکھتے ہوئے ایک دن لوگ یہ پانی نمک نکال کر پی رہے ہوں گے، تو پانی تو سمندر کا ہی ہوگا نا ؟
پاکستان میں دہشت گردی کا کوئی نام نشان نہیں ہے یہ جھوٹ ہے مگر نوجوانوں کے غیر یقینی مستقبل کو دیکھتے ہوئے کراچی کے یونیورسٹی کے چند طالب علموں کی طرح بہت یہ پیشہ اختیار کرنے والے ہیں ''آل اوور دی کنٹری'' تو یہ سچ ہے؟
پاکستان میں خالص دودھ بکتا ہے یہ جھوٹ ہے مگر ہم ادائیگی خالص دودھ کی کرتے ہیں لہٰذا یہ سچ ہے۔
پاکستان میں تمام مصالحہ جات خالص ہیں یہ جھوٹ ہے مگر ہم سچ تسلیم کرکے استعمال کرتے اور بیمار پڑتے ہیں۔پاناما میں پاکستانیوں کے نام ہیں، کہتے ہیں کہ جھوٹ ہے مگر جانتے ہیں سچ ہے۔ لہٰذا جھوٹ سچ ہے۔ سوئٹزر لینڈ میں کسی کا اکاؤنٹ نہیں تھا کہتے ہیں جھوٹ ہے۔ یہ جھوٹ ہی سچ ہے۔ سرے محل کی ملکیت ہماری نہیں یہ کہا گیا تھا۔ یہ جھوٹ ہے، یہی سچ تھا اور ہے۔
واجد شمس الحسن کوئی ریکارڈ بینک سے سفارتخانے میں نہیں لائے۔ جھوٹ ہے یہ کہا جاتا ہے مگر یہی سچ ہے۔
پی پی کے دور میں شجرکاری کے نام پر پاکستان بھر میں پودے خریدے گئے یہ وزارت کس کے پاس تھی؟ پودے جو کروڑوں روپے کے تھے کہاں گئے، جل گئے، جھوٹ ہے۔ مگر سچ ہے۔ کشمیریوں کے بارے میں نااہل وزیر اعظم نے بہت کام کیا۔ جھوٹ ہے مگر حکومت نے کہا ہے تو سچ ہے۔ مریم نواز کہتی ہیں میرے والد کو انصاف نہیں ملا۔ جھوٹ ہے، مگر سچ ہے۔ کیونکہ وہ کہہ رہی ہیں۔ وہ خود کہتے رہے مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔ جھوٹ ہے، مگر سچ ہے کہ ان کی ہی حکومت ہے۔ ہم نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا۔ جھوٹ ہے، کون کہے گا کہ جھوٹ ہے۔ وہ کہیں گے سچ ہے۔
پاکستان کے رہنما اگر رہنما ہیں تو کہہ رہے ہیں پاکستان کو قرضوں میں ڈبو دیا گیا۔ سچ ہے۔ حکومت کہہ رہی ہے جھوٹ ہے۔ حالانکہ سچ ہے مگر جھوٹ ہی سچ ہے۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ دنیا میں سب سے مہنگی LNG قطر سے خریدنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ سچ ہے یا جھوٹ ہے جلد معلوم ہوجائے گا۔ لگتا تو یہی ہے کہ سچ اگر جیت بھی گیا تو جھوٹ سے نہیں جیت پائے گا۔
ایک فیصلے کا کیا ہو رہا ہے ہم دیکھ رہے ہیں، تاریخ یاد رکھے گی ہر دو صورت عملدرآمد ہوا یا نہیں اور یہ ایک طویل جنگ ہے۔ پہلا فیصلہ سچ ہے۔ مگر وہ کہتے ہیں جھوٹ ہے۔ ملزم نہیں نظام عدل کو بدلا جائے۔ کون کہے گا کہاں جھوٹ ہے۔ فیصلے کے علاوہ تو سب جھوٹ ہے مگر سچ ہے کہ حکمراں ملک پر سچ نہیں ہے ۔ پاکستان میں چار سال وزیر خارجہ نہیں تھا سچ ہے۔ مگر جھوٹ ہے کہ یہ وزارت خاص مقصد کے تحت ''خاص'' نے رکھی ہوئی تھی۔
پاکستان کی فوج اپنے بنیادی کام پر توجہ دینا چاہتی تھی مگر نااہل نے اسے خاص طور پر سیاست میں الجھائے رکھنے کی ناکام کوشش کی۔ یہ سچ ہے مگر جھوٹ ہے کیونکہ اعلان ایک پیج پر ہونے کا ہوتا رہا اور وہی سچ مانا گیا۔
کئی جماعتوں کو مردم شماری پر تحفظات ہیں مگر ان کو جھوٹ قرار دے دیا گیا یعنی جھوٹ کو سچ قرار دے دیا گیا اور سچ کو جھوٹ تو پھر وہی جھوٹ سچ ہے جو سچ کے خلاف ہے۔
بلدیاتی نظام کو کہیں چلنے نہیں دیا جا رہا سچ ہے۔ حکومتیں کہتی ہیں یہ جھوٹ ہے تو جھوٹ ہی سچ ہے کیونکہ ملک بھر میں ابلتے ہوئے گٹر (لاہور شہرکے علاوہ) اور پانی میں ڈوبی بدبو دار سڑکیں بتا رہی ہیں کیا سچ ہے کیا جھوٹ ہے۔
پاکستان کے عوام اپنے حقوق سے محروم ہیں یہ سچ ہے حکومت ''فوٹو سیشن'' کے ذریعے کہتی ہے یہ جھوٹ ہے لہٰذا حکومت کا جھوٹ ہی سچ ہے۔
پاکستانی سفارت خانوں میں نااہل لوگ لگائے گئے ہیں۔ اداروں میں بھی یہ ہو رہا ہے یہ سچ ہے۔ حکومت کہتی ہے یہ جھوٹ ہے لہٰذا حکومت کا جھوٹ ہی سچ ہے۔ چار سال میں پاکستان کے کسی سفارت خانے نے بھارت کے پاکستان دشمن پروپیگنڈے کا کوئی جواب نہیں دیا۔ یہ سچ ہے مگر حکومت کہے گی یہ جھوٹ ہے لہٰذا جھوٹ ہی سچ ہے۔
اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی چار سال میں یہ سچ ہے مگر حکومت کا موقف ہے یہ جھوٹ ہے۔
بھارت روزانہ سرحدی خلاف ورزی کر رہا ہے روز لوگ شہید ہو رہے ہیں یہ سچ ہے مگر حکومت پاکستان کے صوبوں کے اندرونی حالات بہت خراب ہیں یہ سچ ہے مگر صوبائی حکومتیں کہیں گی یہ جھوٹ ہے لہٰذا حکومت کا کہا ہوا جھوٹ ہی سچ ہے۔
عمران خان وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں، تمام کوشش یہی ہے۔ یہ سچ ہے مگر وہ کہیں گے یہ جھوٹ ہے ۔
فضل الرحمن کو کشمیر کے نام پر صرف پیسہ چاہیے کام نہیں، کشمیریوں کے کاز کے لیے یہ سچ ہے مگر وہ کہیں گے یہ جھوٹ ہے اور یہ جھوٹ ہی سچ ہے۔
یہ جو وزارتیں تقسیم ہوتی ہیں ان کے وزرا ان کے لیے کوالیفائی نہیں کرتے یہ سچ ہے مگر حکومت کہے گی یہ جھوٹ ہے تو جھوٹ ہی سچ ہے جو حکومت بیان کرے۔
مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے سرکاری ملازمین اور غیر سرکاری ملازمین سر پکڑے بیٹھے ہیں۔ مہنگائی پر کنٹرول نہیں کیونکہ تاجر بھی خود ہیں۔ سچ ہے مگر سرکاری طور پر کہا جائے گا جھوٹ ہے۔
اتنے بجٹ یعنی چار بجٹ میں بھی عوام کو تنخواہوں پنشن میں نہ خاطر خواہ اضافہ دیا گیا بلکہ بجلی، ٹیکس، پٹرول، پٹی کا تیل مہنگا کردیا گیا علاوہ دوسری اشیا کے۔ سچ ہے مگر کہا جائے گا جھوٹ ہے۔ دراصل ہم جھوٹی زندگی، جھوٹی انا، جھوٹی سیاست، جھوٹے وقار، جھوٹے دلاسوں کے درمیان ووٹ کی کشتی پکڑے کھڑے ہیں سمجھ نہیں آرہا طوفان کب آئے گا اور پھر ہمارے پانچ سال بہا لے جائے گا۔ یہ سچ ہے اور اسے ہم ثابت کریں گے جھوٹوں کو ووٹ دے کر یہ ہمارا ستر سال سے وطیرہ ہے اور ہم نہیں بدلیں گے۔ شاید ہم ہی جھوٹے ہیں تو ہمارے حاکم بھی ہم جیسے ہی ہیں۔