کپل شرما سے ٹوئٹر پر مداحوں کی دلچسپ چھیڑ چھاڑ

مداح نے کپل شرما سے ان کے شو پر واپسی سے متعلق سوال پوچھا تھا۔


ویب ڈیسک September 26, 2017
کپل کی خراب صحت کی وجہ سے سونی ٹی وی انتظامیہ کو شو بند کرنا پڑا تھا۔ فوٹو: فائل

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو پر واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مداح کو لاجواب کر دیا۔

بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام 'دی کپل شرما شو' اور اس کے میزبان آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور ان کے مداحوں کو شو کی بندش سے متعلق فکر لاحق ہے جو کپل شرما کی مصروفیات اور خرابی صحت کے باعث چند ہفتوں کے لیے بند کردیا گیا تھا مگر شو انتظامیہ کی جانب سے واپسی کے اعلان کے باوجود مداح کپل شرما کو جلد سے جلد اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب ان سے ایک مداح نے اس حوالے سے سوال پوچھا تو کپل نے بھی دلچسپ جواب دے کر مداح کو لاجواب کر دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ 'دی کپل شرما شو' کے سنیل گروور اور علی اصغر کی ایک ساتھ واپسی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح نے کپل شرما سے پوچھا کہ ان کی فلم 'فرنگی' کی شوٹ مکمل ہونے کے بعد 'دی کپل شرما شو' واپس آن ایئر ہوجائے گا، جس پر کپل شرما نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ''ہاں جی اور کہاں جائیں گے''۔

ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ شو کی واپسی کب ہو رہی ہے، ہمارا ویک اینڈ بہت بورنگ جا رہا ہے، آپ جلد سے جلد واپسی کریں جس پر کپل نے کہا کہ جلدی آئیں گے پاجی، پیار کے لیے شکریہ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ 'دی کپل شرما شو' کی واپسی

دوسری جانب خبریں سامنے آئی تھیں کہ دی کپل شرما شو میں ماضی میں اہم کردار ادا کرنے والے علی اصغر اور سنیل گرور بھی واپسی کر رہے ہیں مگر ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے انہیں ایک الگ شو دیا جا رہا ہے جہاں ان کے ساتھ دیگر کامیڈین بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کپل شرما سنیل گروور سے لڑائی کے بعد کافی پریشانی کا شکار رہے جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار بھی ہوگئے اور ٹی وی انتظامیہ کو ان کا شو بند کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔