پرائیویٹ حج اسکیم کے اخراجات روکناچیلنج بن گیا

سرکاری اسکیم کی سب سے مہنگی کیٹیگری کاپیکیج 421000 روپے طے ہواہے.


Jahangir Minhas February 23, 2013
پرائیویٹ پیکیج 5سے8لاکھ ہوگا،کرائے اورمہنگی رہائش اضافے کاسبب ہیں. فوٹو : فائل

نئی حج پالیسی میںسرکاری اسکیم کے تحت گزشتہ سال کی نسبت حج اخراجات میں 65 ہزارروپے اضافے کے بعد پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پیکج 5 لاکھ سے تجاوزکرکے 8لاکھ روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات میں زیادہ اضافے کی وجہ سے وزارت مذہبی امور کیلیے پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کو بھاری حج پیکیجزسے روکنا بڑا چیلنج ہو گا۔ سرکاری اسکیم کے تحت سب سے مہنگی کیٹیگری بلیو ہے جس کا پیکیج 421000 روپے مختص کیا گیاہے۔ اس کیٹیگری کے تحت حرم پاک سے 900 میٹر تک کے فاصلے میں حاجیوں کو رہائش فراہم کی جائے گی جبکہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت ٹورآپریٹرزکا پیکیج 5 لاکھ روپے سے شروع ہوکر8 لاکھ روپے تک چلا جائے گا۔

22

رواں سال حج کرایوں میں اضافہ بھی مجموعی اخراجات میں اضافے کی بڑی وجہ بنا ہے جبکہ حرم پاک کے ساتھ نئی عمارتوں کی تعمیر کے باعث بھی رہائشی عمارتیںبہت مہنگی ہوگئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے رواںسال عازمین حج کو 100فیصد ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کااعلان کیا ہے مگر اس پر عمل درآمد مشکل نظر آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |