فلپائن کیتھولک رہبائوں کی مجوزہ برتھ کنٹرول بل کیخلاف ریلی
سیکڑوں رہبائوں نے ریلی میں شرکت کی ،مرکزی سرکاری عمارت کے سامنے دھرنا بھی دیا
ISLAMABAD:
فلپائنی دارلحکومت مں سیکڑوں کیتھولک رہبائوں نے ملک میں مجوزہ برتھ کنٹرول قانون کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔رہبائوں نے حکومت کے آنیوالے نئے تولیدی قانون کے خلاف کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرین نے مجوزہ بل کے خلاف تحریر کردہ کتبے آویزاں کررکھے تھے ۔
سرکاری مرکزی عمارت کے سامنے رہبائوں نے حکومت کے بل کے خلاف دھرنا بھی دیا ۔واضح رہے کہ اس بل کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے ہر جوڑے کو صرف دو بچوں تک پیدا کرنے کی اجازت ہوگی ۔اس قانون کے نفاذ کو روکنے کے لیے رہبائوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔رہبائوں کی جانب سے اس مجوزہ قانون کو خدا کے قانون سے تصادم قرار دیا ۔رہبائوں کا کہنا ہے کہ وہ اس قانون کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گی ۔