نوشہرہ سے مریضوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

کارروائی کے دوران حیات آباد میڈیکل کملیکس کے یورولوجسٹ سرجن عبدالعزیزکو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک September 26, 2017
کارروائی کے دوران حیات آباد میڈیکل کملیکس کے یورولوجسٹ سرجن عبدالعزیزکو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی اے : فوٹو : فائل

ایف آئی اے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران مریضوں کے گردے نکال کر پنجاب اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم ایک ہفتے بعد اپنے مشن میں کامیاب ہوگئی ہے اور پولیس کے ساتھ مل کر غریب مریضوں کے گردے فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز اور سرجن سمیت ملزمان کا گروہ کافی عرصے سے نجی اسپتال میں لوگوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تھے ملزمان غریب مریضوں کو گردے فروخت کرنے پر آمادہ کرتے اور پنجاب اسمگل کرتے تھے، ایف آئی اے کی ٹیم ایک ہفتے سے نجی اسپتال کی نگرانی کررہی تھی اور ملزمان کو گردے نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاپ سنگر عالمگیر کے دونوں گردے نکال دیے گئے

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی سرپرستی اور معاونت کرنے والے حیات آباد میڈیکل کملیکس کے یورلوجسٹ سرجن عبدالعزیزکو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق وزیرستان سے ہے جب کہ چھاپے کے دوران گردے پیچنے والے والے پنجاب سے لائے گئے جوڑے سمیت ٹھٹھہ کے رہائشی بابر، ننکانہ عباس، راولپنڈی کے رہائشی عصمت اور کرک کے شاہد کو بھی موقع واردات سے گرفتار کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت میں پیسوں کا لالچ دے کرمریضوں کے گردے نکال لیے گئے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |