شکتی کپورنے بیٹی شردھا کوگھریلو اورمعصوم قراردے دیا
کبھی اپنے بچوں خاص طورپرشردھا سے اونچی آواز میں بات نہیں، شکتی کپور
بالی ووڈ کے معروف ولن شکتی کپور کہتے ہیں کہ ان کی بیٹی شردھا بہت معصوم اور گھریلو ہے۔
بالی ووڈ ایسی فلم انڈسٹری ہے جہاں فلمی ستاروں کے بچوں کو زیادہ مواقع ملتے ہیں ان ہی میں سے ایک اداکارہ شردھا کپور ہیں جنہوں نے اپنا کیرئیر شکتی کپورکی بیٹی کی حیثیت سے شروع کیا تھا لیکن کچھ ہی عرصے میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے والد کا نام روشن کیا ہے۔
ہرماں باپ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے نظم و ضبط کے پابند ہوں اور اس کے لیے والدین اپنے بچوں پر سختی بھی کرتے ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں شکتی کپورکا کہنا ہے کہ میں نے کبھی اپنے بچوں خاص طورپرشردھا سے اونچی آواز میں بات نہیں کی کیونکہ انہوں نے کبھی اس کا موقع ہی نہیں دیا۔ میرے بچے نظم ضبط کے پابند اوراچھے برے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اورجہاں تک بالی ووڈ کی بات ہے تو اس نگری میں لوگوں کے بارے میں طرح طرح کی باتیں ہوتی رہتی ہیں، ہمیں ان سب چیزوں کے ساتھ جینا پڑتا ہے۔
شردھا کپور کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے شکتی کپور نے کہا کہ شردھا بہت معصوم سی لڑکی ہے جو گھر گرہستی کو سمجھتی ہے، ماں باپ کی خدمت کو ترجیح دیتی ہے، ان تمام خصوصیات کی وجہ سے اس نے کبھی ایسا موقع ہی نہیں دیا کہ باپ کی حیثیت سے اس پر چیخوں۔