لبلبہ کے کینسر سے نجات دلانے والے جین کی دریافت

مرض کی بروقت تشخیص ہی نہیں کامیاب علاج بھی ممکن ہوگا ،سائنسدان


Net News August 05, 2012
مرض کی بروقت تشخیص ہی نہیں کامیاب علاج بھی ممکن ہوگا ،سائنسدان. فوٹو جمال خورشید

ISLAMABAD: سائنسدانوں نے لبلبہ کے کینسر کے پھیلائو کا سبب بننے والے جین کا پتہ لگا لیا ہے ۔اس نئی دریافت سے اب لبلبہ کے کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہوسکے گا ۔ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق اس جین کا نام یو ایس پی 9ایکس رکھا گیاہے ۔

انسانی رسولیوں کے نمونوں کے معائنوں سے پتہ چلا کہ ان مریضوں میں یہ جین لاپتہ ہے ، جن کی حالت بہت ابتر تھی اور جو اس مرض میں حال ہی میں فوت ہوئے ہیں ۔تحقیق کرنیوالے ایک سائنسدان ڈیوڈ ٹو ویسن نے کہا کہ جن مریضوں میں اس جین کی سطح بہت کم تھی وہ آپریشن کے فوری بعد فوت ہوگئے ۔جن مریضوں میں کینسر کا پھلائوبہت زیادہ تھا ان میں بھی اس پروٹین کی سطح بہت کم تھی ،ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جین کا وجود ہمارے تمام خلیوں میں ہوتا ہے ۔لیکن بعض رسولیوں میں لاپتہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں