اکلوتے مسافر والی انوکھی پرواز

فرانس سے مراکش جانےوالی پرواز میں ایک ہی مسافر سوارہوا توایئرلائن نے پرواز منسوخ کرنے کے بجائے اسے ہی منزل پر پہنچادیا


ویب ڈیسک September 26, 2017
مراکشی ایئرلائن میں مسافرکا اکیلے سفر،فوٹو:انٹرنیٹ

کیا آپ نے کبھی ایسی پرواز میں سفر کیا جس میں طیارے کے عملےاور آپ کے سوا کوئی نہ تھا؟

نہیں ناں! لیکن ایسا ایک خوش قسمت مسافر ہے جو فرانس سے مراکش تک جہاز میں اکلوتے سفر کرتا رہا۔یہ انوکھا واقعہ مراکش کی سرکاری ایئرلائن میں پیش آیا جس نے اصول پسندی اور خدمات فراہمی کی نئی مثال قائم کردی۔ہوا کچھ یوں کہ مراکشی ایئر لائن کی پرواز نے فرانس کے دارالحکومت پیرس سے اڑان بھری اور اس کی منزل مراکش کا شہر وجدہ تھا۔ جہاز میں بیٹھا مسافر اس وقت حیرت زدہ ہوگیا جب اس نے ٹیک آف کرتے طیارے میں خود کو اکیلا پایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:جاپان میں پالتو جانوروں کی شاہانہ آخری رسومات ادا کی جانے لگیں

طویل مسافت کی اس پرواز میں طیارے کے عملے اور مسافر کے سوا کوئی اور نہ تھا اور باقی پوری نشستیں خالی تھیں۔ اس خوشگوار حیرت کو دیکھ مسافر نے یہ لمحات یادگار کے طور پر اپنے موبائل میں محفوظ کرلیے اور ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر ڈال دی جو وائرل ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں