نوشہرہ پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ ایک اہلکار شہید3 دہشت گرد ہلاک

مارے گئے ایک دہشت گرد سے مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے کارڈ سمیت 2 دستی بم، 2 پستول، 2 کلاشنکوف اور خنجر برآمد ہوا،پولیس


ویب ڈیسک February 23, 2013
مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم، 2 پستول، 2 کلاشنکوف اور ایک خنجر برآمد ہوا ہے، پولیس ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس موبائل پر دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پولیس موبائل رشکئی صوابی موٹروے پر گشت کر رہی تھی کہ کرنل شیرخان انٹرچینج کے قریب 3 موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالناصر شہید جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں دہشت بھی گرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ایک دہشت گرد سے مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے کارڈ سمیت 2 دستی بم، 2 پستول، 2 کلاشنکوف اور خنجر برآمد ہوا ہے، پولیس نے لاشیں اور موٹرسائیکل تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |