محمد عرفان کی پابندی کے بعد پہلی مرتبہ کرکٹ کے میدان میں واپسی
ایسا لگ رہا ہے کہ چھ ماہ کی بجائے 6 سال بعد واپسی ہوئی ہے،محمد عرفان
KARACHI:
فاسٹ بولر محمد عرفان پی سی بی کی جانب سے 6 ماہ کی معطلی کے بعد پہلی مرتبہ کرکٹ کے میدان میں واپس آ گئے، وہ قائد اعظم ٹرافی میں واپڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں جس کا لاہور بلوز سے مقابلہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔
پیسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج کے دن کا شدت سے انتظار تھا، ایسا لگ رہا ہے کہ چھ ماہ کی بجائے 6 سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ بھرپور محنت کی ہے، ایونٹ کا کامیاب بولر بنتے ہوئے جلد قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کروں گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل محمد عرفان کی سزا کل ختم ہو جائے گی
واضح رہے کہ محمد عرفان کو بکی کے رابطے کی اطلاع حکام کو نہ دینے پر پی سی بی ڈسپلنری ٹریبیونل نے رواں سال 14 مارچ کو چھ ماہ کی معطلی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ معطلی کی سزا مکمل کرنے کے بعد محمد عرفان کسی بھی ایونٹ میں پہلی مرتبہ ایکشن میں ہیں۔