فاٹا کے عوام ملک میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیںفضل الرحمان

الیکشن کمیشن نے جے یو آئی(ف)کا انتخابی نشان تبدیل کر دیا،اس طرح کی کارروائی ان کے کردار کو مجروح کرتی ہے،فضل الرحمان۔


ویب ڈیسک February 23, 2013
جماعت اسلامی 28 فروری کو ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرے گی، امیرجماعت اسلامی سید منورحسین فوٹو: ایکسپریس نیوز

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے فاٹا کے عوام ملک میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں،اسی سلسلے میں جے یوآئی نے 28 فروری کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے۔


جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں مولانا فضل الرحمان نے اپنے وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اورجنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ سے ملاقات کی اور قاضی حسین احمد کی وفات پر اظہار تعزیت سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا کا ایک جرگہ ملک میں قیام امن کے لئے اپنا کردار اداکرنا چاہتا ہے جس کے لئے انہوں نے ہمیں اے پی سی کی میزبانی کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ الیکشن کمیشن کی حوصلہ افزائی کی ہے لیکن الیکشن کمیشن نے جے یو آئی(ف)کا انتخابی نشان تبدیل کر دیا ہے، یہ حرکتیں ان کے کردار کو مجروح کرتی ہیں اور یہ جے یو آئی کے خلاف سازش ہے۔

اس موقع پرجماعت اسلامی کے امیر منورحسن نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے انہیں اے پی سی کے حوالے سے اعتماد میں لیا ہے اور یہ ان کی اچھی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 28 فروری کو ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں