لشکر جھنگوی کے خلاف پنجاب نے کارروائی نہ کی تو وفاق ایکشن لے گا رحمان ملک

افغان حکام سے مولوی فقیر کوپاکستان حوالے کرنی کی درخواست کی ہے اوراس حوالے سے انٹر پول کو بھی خط لکھا ہے،رحمان ملک


ویب ڈیسک February 23, 2013
18ویں ترمیم کے بعد امن و امان کا قیام صوبائی معاملہ ہے اور صوبائی حکومتیں اپنے اپنے صوبوں میں امن قائم کرنے کی ذمہ دار ہیں،رحمان ملک فوٹو : فائل

وزیرداخلہ رحمان ملک نےکہاہےکہ لشکرجھنگوی کے خلاف صوبائی حکومتوں نےکارروائی نہ کی تو وفاق ایف آئی اے اور قانون نافز کرنے والے اداروں کے ذریعے ایکشن لے گا۔

اسلام آباد میں پولیس لائن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ لشکر جھنگوی کے بڑے لیڈر پنجاب میں ہیں،کارروائی کے لیے وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے خلاف کارروائی کے لیے کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد امن و امان کا قیام صوبائی معاملہ ہے اور صوبائی حکومتیں اپنے اپنے صوبوں میں امن قائم کرنے کی ذمہ دار ہیں۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرکردہ رہنما مولوی فقیر کو افغان حکومت نے پکڑا ہےاسی لئے ہم نے افغانستان سے اس کو حوالے کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے انٹر پول کو بھی خط لکھا ہے کہ مولوی فقیر ہمارے حوالے کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |