قومی ہاکی ٹیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلنے آسٹریلیا جائے گی
آسٹریلیا، پاکستان، جاپان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مینز ٹائٹل کےلئے مدمقابل ہوں گی
قومی ہاکی ٹیم نومبر میں آسٹریلیا میں انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کھیلے گی ۔
آسٹریلین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 5 سے 12 نومبر تک انٹرنیشنل فیسٹیول آف ہاکی کا انعقاد کیا جا رہا ہے،ایونٹ میں مینز اور ویمنز ٹورنامنٹس شامل ہیں، مینز ایونٹ کے مقابلے میلبورن اور بینڈیگو میں کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق آسٹریلیا، پاکستان، جاپان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مینز ٹائٹل کےلئے مدمقابل ہوں گی۔ گرین شرٹس 8 نومبر کو آسٹریلیا، 9 نومبر کو جاپان جبکہ 11 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔ گولڈ اور برانز میڈل کے لیے میچز 12 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
فیسٹیول میں ویمن ٹورنامنٹ میں میں ہالینڈ، امریکا اور دیگر ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔