امام کعبہ کا بیٹے کے ساتھ اسکول میں پہلا دن

عبدالرحمن السدیس کے بیٹے فہد نے مکہ مکرمہ میں حفظ قرآن کے اسکول مدرسہ ابن عامر میں داخلہ لیا ہے


ویب ڈیسک September 26, 2017
اسکول کے پہلے دن شیخ سدیس پہلی جماعت میں اپنے بچے کے برابر والی نشست پر بیٹھے۔ فوٹو: فائل

امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے اپنے بیٹے کے ساتھ اسکول میں پہلا دن گزارا اور کلاس میں بچے کے برابر والی کرسی پر بیٹھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کے بیٹے فہد نے مکہ مکرمہ میں حفظ قرآن کے اسکول "مدرسہ ابن عامر" میں داخلہ لیا ہے۔ اسکول کے پہلے دن شیخ سدیس بھی پہلی جماعت میں اپنے بچے کے برابر والی نشست پر بیٹھے اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کی جسے بچوں نے ان کے ساتھ دہرایا۔


سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ السدیس کا طلبہ کے ساتھ بیٹھنا ان کی حوصلہ افزائی کرے گا اور اسکول کے ابتدائی دنوں میں اپنے بچوں کے ساتھ کلاس میں شریک ہونے سے ان پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ شیخ سدیس نے خود اپنے بیٹے کے ساتھ کلاس میں شریک ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں