کوئٹہ اہلسنت والجماعت کی ریلی پر فائرنگ 8 کارکن زخمی

فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتا ر نہ کیا گیا تو کل ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کردیں گے، مولانا رمضان مینگل


ویب ڈیسک February 23, 2013
فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتا ر نہ کیا گیا تو کل ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کردیں گے، مولانا رمضان مینگل فوٹ:فائل

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے 8کارکن زخمی ہوگئے واقعےکے خلاف اہلسنت والجماعت نے سول اسپتال میں دھرنا دیا۔


اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کے مطابق لیاقت باز ار میں ان کے کارکن ریلی کی صورت میں گزر رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8کارکن زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا رمضان مینگل مزید کارکنوں کے ہمراہ پہنچے اور اسپتال میں واقعے کے خلاف دھرنا دیا۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا رمضان مینگل نے کہا کہ ہماری پرامن ہڑتال مخالفین کر برداشت نہ ہوسکی اورپرامن ریلی پر فائرنگ کرد ی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتا ر نہ کیا گیا تو کل ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں