کراچی میں ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی سلیم بندھانی لٹ گئے

نامعلوم ملزمان سلیم بندھانی سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور 10 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔


ویب ڈیسک September 26, 2017
ملزمان سلیم بندھانی سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور 10 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

شہر قائد میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔

شہر قائد کراچی میں ڈاکوؤں کا راج ہے اور عوام تو عوام یہاں اعلیٰ حکام بھی غیر محفوظ ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا۔

کراچی سے نقلی پستول دکھا کر لوٹ مار کرنے والے میاں بیوی گرفتار

سلیم بندھانی کو نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد ان سے موبائل فون اور 10 ہزار روپے نقدی چھین لی جب کہ ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں