دنیا کا سب سے بڑا نا تراشیدہ ہیرا 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں نیلام

کینیڈا کے شہروینکوور میں ہونےوالی نیلامی میں اس نایاب ہیرے کی سب سے زیادہ بولی برطانوی ڈائمنڈ ڈیلرگراف ڈائمنڈز نےلگائی


ویب ڈیسک September 26, 2017
اس ہیرے کا وزن 1109 قیراط ہے اوریہ تقریباً ڈھائی سے 3 ارب سال قدیم ہے۔ فوٹو : فائل

ٹینس کی گیند کے سائز کا دنیا کا سب سے بڑا ناتراشیدہ ہیرا بالآخر 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔

کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہونے والی نیلامی میں اس نایاب ہیرے کی سب سے زیادہ بولی برطانوی ڈائمنڈ ڈیلر گراف ڈائمنڈز نے لگائی، انہوں نے فی قیراط 47 ہزار 777 ڈالر کی بولی لگائی۔ ہیرے کو نیلامی کے لیے پیش کرنے والی کمپنی لوکارا کا کہنا ہے کہ فروخت کے بعد اس ہیرے کو تراشا جائے گا اور اسے پالش بھی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس ہیرے کو 2016 میں بھی نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا تاہم اس وقت توقع کے مطابق قیمت نہ ملنے کی وجہ سے اس کی نیلامی روک دی گئی تھی۔ یہ ہیرا 2 برس قبل جنوبی افریقا کے ملک بوٹسوانا سے نکالا گیا تھا اور اسے ''لیسیڈی لا رونا'' کا نام دیا گیا تھا۔ اس ہیرے کا وزن 1109 قیراط ہے اور اس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ یہ تقریباً ڈھائی سے 3 ارب سال قدیم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں