امریکا میں جھگڑے کے بعد مشتعل افراد کی فائرنگ 3 افراد ہلاک 4 زخمی

پیٹرول ٹینک میں گولی لگنے سے دھماکا ہوگیا جس کے کے باعث گاڑی میں سوار دونوں افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ اور دھماکے کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے. فوٹو: اے ایف پی

جھگڑے کے بعد مشتعل افراد کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔


پولیس کے مطابق لاس ویگاس بولیوارڈ میں فلیمنگو روڈ پرایک شخص جو نشے میں گاڑی چلارہاتھا ٹیکسی کو ٹکر مار کرایک کسینومیں چلاگیا ، ٹیکسی میں سوار افراد کلب میں داخل ہوئے اورانہوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔


کسینومیں فائرنگ کرنے کے بعد یہ افراد دوبارہ ٹیکسی میں آکربیٹھ گئے اوراسی دوران وہ شخص بھی باہر آگیا اوراس نے ٹیکسی پر فائرنگ کردی،پیٹرول ٹینک میں گولی لگنے سے دھماکا ہوگیا جس کے باعث گاڑی میں سوار دونوں افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ اور دھماکے کے باعث بھگدڑ مچنے اور کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے.

Load Next Story