جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے اجاگر کیا وزیراعظم

شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپنے دورہ نیویارک کے حوالے سے تفصیلات بتائیں

عالمی رہنماؤں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکا میں پاکستان کے موقف کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں کابینہ نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرنے پر شاہد خاقان عباسی کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر امریکی نائب صدر، ترکی ، ایران اور اردن کے صدور سے ملاقاتوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔


شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال،افغانستان اور خطے میں امن واستحکام پر بھی بات کی۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر اٹھانے اور بھارتی رویہ سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع سے پوری طرح استفادہ کیا اور دنیا کو اپنے موقف سے آگاہ بھرپور طریقے سے آگاہ کیا۔
Load Next Story