کسی بھی جمہوری حکومت نے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیو ایم ملک کو مذہب اور فرقے کے نام پر تقسیم نہیں ہونے دے گی، فاروق ستار


ویب ڈیسک February 23, 2013
مٹھی بھر انتہا پسند مذہب کے ٹھیکے دار بن کر عوام کا استحصال کررہے ہیں، فروق ستار ۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کسی بھی جمہوری حکومت نے ملک میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 65 سال سے ملک میں فرسودہ سیاسی نظام رائج ہے، بلدیاتی انتخابات کسی بھی ریاست کے جمہوری نظام کیلئے بنیاد ہوتے ہیں لیکن ملک میں کسی بھی جمہوری حکومت میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے ۔ ایسی صورت میں جب بنیاد نہ ہو تو عمارت کیسے قائم کی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پورا ملک 1700 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ممبران سینیٹ چلارہے ہیں، جن کا تعلق 500 خاندانوں سے ہے، ملک میں رائج فرسودہ نظام کی وجہ سے دادا کے بعد بیٹا اور پھر پوتا اسمبلی کی رکنیت حاصل کرتا ہے اور ایسی بھی مثالیں موجود ہیں کہ داماد کو جہیز میں اسمبلی کی رکنیت دی گئی۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ مٹھی بھر انتہا پسند مذہب کے ٹھیکے دار بن کر عوام کا استحصال کررہے ہیں۔ لاہور ، کوئٹہ اور پشاور میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ کراچی میں بے گناہوں کو قتل کیا جارہا ہے لیکن ایم کیو ایم ملک کو مذہب اور فرقے کے نام پر تقسیم نہیں ہونے دے گی، آنے والے انتخابات سب کی آزمائش ہیں۔ انتخابی امیدوار کی جانچ پڑتال سخت سے سخت ہونی چاہیے جبکہ قرضے لے کر معاف کرانے والوں کو بھی نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔ آنے والا الیکشن ملک بچانے کیلئے لڑنا ہوگا عوام بھی اقتدار کیلئے انتخابات میں حصہ لینے والوں کو مسترد کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں