بھارتی ہائی کمیشن میں پناہ لینے والے مالدیپ کے سابق صدر11روزبعد باہرآگئے

حکومت نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ سابق صدر کسی مقصد کے تحت بھارتی ہائی کمیشن گئے، صدارتی ترجمان


ویب ڈیسک February 23, 2013
محمد نشید نے 13 فروری کو گرفتاری کےخوف سےبچنے کے لئے بھارتی ہائی کمیشن میں پناہ لی تھی۔ فوٹو : اے ایف پی/ فائل

گرفتاری سے بچنے کے لئے بھارتی ہائی کمیشن میں پناہ لینے والے مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید 11 روز اندر رہنے کے بعد عمارت سے باہر آگئے۔

مالدیپ کے صدر کے پریس سیکریٹری مسعود عماد نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ محمد نشید بھارتی ہائی کمیشن کسی مقصد کے تحت گئے تھے اور مقصد پورا ہونے کے بعد اب وہ عمارت سے باہر آگئے ہیں جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر کی گرفتارکے لئے ابھی تک کوئی وارنٹ جاری نہیں کیاگیا۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے بھی محمد نشید کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سابق صدر دوبارہ اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد نشید کو گزشتہ برس ملک گیر سطح پر ہونے والے احتجاج کے باعث صدارت سے استعفیٰ دینا پڑا تھا، ان کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے تے اور13 فروری کو انہوں نے گرفتاری کے خوف سے بچنے کے لئے بھارتی ہائی کمیشن میں پناہ لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں