کراچی کورنگی میں امام مسجد کے قتل کے بعد مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی

جاں بحق ہونےو الے قاری امین ہمارے کارکن اور بلال مسجد کورنگی کے معلم تھے، ترجمان اہلسنت والجماعت


ویب ڈیسک February 23, 2013
لوگوں نے امام مسجد کے قاتلوں میں سے ایک کو دھر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ فوٹو: فائل

کورنگی میں امام مسجد کے قتل کے بعد مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی کے بعد علاقے میں خوف وہراس، دکانیں بند کرادی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلال مسجد کےامام قاری امین نماز عصرپڑھانے کے بعد باہر نکلے تو نامعلوم افرادنے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، قریبی کھڑے لوگوں نے قاتلوں میں سے ایک شخص کو دھر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ابراہیم حیدری پولیس کے حوالے کردیا۔

امام مسجد کے قتل کے بعد کورنگی کراسنگ پر لوگوں نے احتجاج کرکے روڈ بلاک کردیا، مشتعل افراد نے ٹائر بھی جلائے اور دکانوں کو بھی زبردستی بند کرادیا۔

دوسری جانب اہلسنت والجماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے قاری امین ہمارے کارکن اور بلال مسجد کے معلم تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں