فلم میں کمرشلزم کی نبض سمجھنا بہت ضروری ہے جاوید شیخ

ہمیں کہانی پر توجہ دینی ہوگی، فلم ’’وجود‘‘ کی ریلیز کیلیے جلد بازی نہیں کرنا چاہتا، اداکار


Showbiz Reporter September 27, 2017
ہمیں کہانی پر توجہ دینی ہوگی، فلم ’’وجود‘‘ کی ریلیز کیلیے جلد بازی نہیں کرنا چاہتا، اداکار۔ فوٹو: فائل

معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ فلم میں کمرشلزم کی نبض سمجھنا بہت ضروری ہے آرٹ فلم بھی کمرشل ہوتی ہے، پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں تاہم ہمیں کہانی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

جاوید شیخ نے ایک تقریب کے دوران ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے کہا رواں سال پاکستانی فلموں کے لیے شاندار نہیں رہا تاہم اختتام زبردست انداز میں ہوگا کیونکہ بڑے بینرز کی معیاری فلمیں نومبر اور دسمبر میں ریلیز کے لیے تیار ہیں جو کہ یقیناً شائقین کی توقعات اور باکس آفس کے معیار پر پوری اتریں گی۔

واضح رہے کہ جاوید شیخ نے بھی ہدایت کاری کے میدان میں دوبارہ قدم رکھا ہے، انھوں نے بتایا کہ فلم''وجود'' کی تمام تر عکسبندی ہوچکی ہے، فلم کی پوسٹ پروڈکشن بھی مکمل ہے تاہم فلم کی ریلیز کو لے جلدبازی نہیں کرنا چاہتا، اچھی تاریخ کا انتظار کررہا ہوں، فلم اگلے سال جنوری میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں