توہین عدالت کیس عمران خان کے خلاف کارروائی 12 اکتوبر تک ملتوی

اگر ہائیکورٹ 11 اکتوبر تک فیصلہ نہیں کرتی تو 12 اکتوبر کو ہم فیصلہ سنا دیں گے، چیف الیکشن کمشنر


ویب ڈیسک September 27, 2017
اگر ہائیکورٹ 11 اکتوبر تک فیصلہ نہیں کرتی تو 12 اکتوبر کو ہم فیصلہ سنا دیں گے، چیف الیکشن کمشنر۔ فوٹو : فائل

عمران خان توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باعث توہین عدالت کی کارروائی 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں عمران خان کے وکیل شاہد نسیم گوندل اور اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن پیش ہوئے، عمران خان کے وکیل شاہد نسیم گوندل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے 11 اکتوبر تک کیس ملتوی کردیا ہے، ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کی معطلی کا حکم 11 اکتوبر تک ہے جس پر وکیل اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے آج آپ توہین عدالت پر فیصلہ سنائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں ہمارے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا گیا ہے، ہمارا آدمی ہائی کورٹ میں فیصلے کی نقل کا انتظار کر رہا ہے لہذا ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی موصول ہونے کے بعد کارروائی ہوگی، اگر ہائی کورٹ 11 اکتوبر تک فیصلہ نہیں کرتی تو 12 اکتوبر کو ہم فیصلہ سنا دیں گے۔

الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ میں کیس ہونے کے باعث توہین عدالت کی کارروائی 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |