میں اپنے بچوں کو اپنی کہانی خود سناؤں گا سنجے دت

کسی اور کے بتانے سے پہلے میں اپنے بچوں کو اپنے بارے میں سچائی بتانا چاہتاہوں، سنجے دت


ویب ڈیسک September 27, 2017
اپنے دونوں بچوں اقرا اور شاہران کے بڑے ہونے کا انتظار کررہاہوں تاکہ انہیں اپنی زندگی کی کہانی بتا سکوں؛فوٹوفائل

بالی ووڈ کے سنجوبابا اداکارسنجے دت کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا کوئی ڈر نہیں اگر ان کے بچے ان کی زندگی کی کہانی جان کر ان سے نفرت کرنے لگیں۔

سنجے دت کی زندگی کسی فلم سے کم نہیں اس میں ایکشن ، محبت، غم اور پچھتاوے سمیت وہ تمام عناصر شامل ہیں جو کسی بھی مصالحہ فلم کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سنجے دت اور ان کی زندگی سے جڑی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھارتی میڈیا میں بڑی خبر بن جاتی ہے ، سنجو بابا کی زندگی اتنی دلچسپ ہے کہ بھارت کے صف اول کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ان کی زندگی پر فلم ہی بناڈالی جس کاانتظار شائقین بے صبری سے کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت دھماکے دارواپسی نہ کرسکے

تاہم دوسروں کو دلچسپ اور مزیدار نظر آنے والی زندگی سے خود سنجے دت خوش نہیں ہیں ، وہ کئی بار اس کا اعتراف کرچکے ہیں کہ جیل میں گزارا گیا وقت وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے کیونکہ وہ جیل میں زندگی کے اس پہلو سے روشناس ہوئے ہیں جس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ جیل میں گزارا گیا وقت ان کی زندگی کا سب سے تکلیف دہ دور تھا ، یہ سب کہنے کی بات ہے کہ سب کچھ بھلا کر زندگی میں آگے بڑھنا آسان ہے۔ ایک ایسا شخص جو منشیات استعمال کرتا ہو اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں جیل میں برسوں گزار چکا ہو اسے بھلا کر زندگی میں آگے بڑھنا بالکل آسان نہیں ہوتا لیکن میں سب کچھ بھلانے کی کوشش کررہا ہوں کیونکہ یہی ایک طریقہ ہے ان سب سے پیچھا چھڑانے کا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت کی والد نے جوتے سے پٹائی کیوں کی تھی؟



اپنی زندگی کی کہانی اپنے بچوں کو بتانے کے حوالے سے سنجے دت کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دونوں جڑواں بچوں اقرا اور شاہران کے بڑے ہونے کا انتظار کررہے ہیں تاکہ انہیں اپنی زندگی کی کہانی بتاسکیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا بالکل بھی ڈر نہیں ہے کہ میری کہانی سننے کے بعد میرے دونوں بچےمجھ سے نفرت کرنا شروع کردیں کیونکہ یہی سچائی ہے ، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی اور کے بتانے سے پہلے میں انہیں اپنی زندگی کی حقیقت سے آگاہ کردوں اور جب وہ میرے بارے میں سب کچھ جان لیں گے تو وہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے جو میں نے کیں۔

سنجے دت اپنے بچوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں لیکن جیل یاترا کے باعث وہ ان کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکے تاہم اب وہ اپنے بچوں کے ساتھ بہت سارا وقت گزارنا چاہتے ہیں اور انہیں بے انتہا پیار کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ جیل سے رہائی کے بعد سنجے دت کی فلم ''بھومی'' گزشتہ ہفتے نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی اسے سنجے دت کی کم بیک فلم بھی کہا جارہا تھا تاہم فلم باکس آفس پراوسط درجے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |