سرگودھا میں 10 مزدور پہاڑی تودے تلےدب گئے ایک جاں بحق

امدادی کاموں کے دوران 3 مزدوروں کو باہر نکال لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے


ویب ڈیسک September 27, 2017
امدادی کاموں کے دوران 3 مزدوروں کو باہر نکال لیا گیا ہے جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ فوٹو : ایکسپریس اسکرین گریب

پتھرتوڑنے کے دوران 10 مزدور پہاڑی تودے تلےدب گئے جس میں سے ایک جاں بحق جب کہ 3 مزدوروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا میں پہاڑی توڑنے کے دوران تودا گرنے سے 10 مزدور تودے تلے دب گئے جس میں سے ایک جاں بحق جب کہ 3 مزدوروں کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا ہے، تودے تلے دب جانے والے مزدوروں کو باہر نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق پہاڑ کو توڑنے کا کام جاری تھا کہ اسی دوران تودہ کام کرنے والے مزدوروں پر آگرا جس کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مزدوروں کو باہر نکالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں