الیکشن کمیشن نے نادرا سے ملک بھر میں ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا مانگ لیا

حلقہ این اے 120 میں 29 ہزار سے زائد ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا جس سے ساکھ متاثر ہوئی، الیکشن کمیشن

حلقہ این اے 120 میں 29 ہزار سے زائد ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا جس سے ساکھ متاثر ہوئی، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے نادرا سے ملک بھر میں رجسٹرڈ تمام ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا مانگ لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 120 میں 29 ہزار سے زائد ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا جس سے الیکشن کمیشن کی ساکھ متاثر ہوئی لہذا نادرا تمام ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا فوری حاصل کرے۔


الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 120 کے 27 ہزار 121 ووٹرز نے بائیومیٹرک مشینیں آنے سے قبل شناختی کارڈ بنوائے، 2271 ووٹرز کے پاس نائیکوپ ہے اور ان کا بائیومیٹرک ڈیٹا دستیاب نہیں جب کہ بائیو میٹرک ڈیٹا کی عدم دستیابی کی وجہ سے ووٹرلسٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے ووٹرز کا ڈیٹا دیا جائے جن کا بائیو میٹرک ریکارڈ موجود نہیں اور عام انتخابات سے قبل تمام ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا حاصل کیا جائے۔
Load Next Story