گوگل 19 برس کا ہوگیا

آج گوگل کے160 ممالک میں 4.5 بلین صارفین موجود ہیں


ویب ڈیسک September 27, 2017
اپنی 19 ویں سالگرہ کے موقعے پر گوگل نےمختلف گیمز متعارف کرائے ہیں جو بہت دلچسپ اور رنگوں سے بھرپور ہیں؛فوٹوفائل

دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن گوگل آج 19 برس کا ہوگیا اور اس موقعے پر گوگل نے دلچسپ ڈوڈل بھی متعارف کروایا ہے۔

ویب سرچنگ کی دنیا کا بے تاج بادشاہ گوگل آج پورے 19 برس کا ہوگیا ہے۔ اپنی 19 ویں سالگرہ کے موقعے پر گوگل نےمختلف گیمز متعارف کرائے ہیں جو بہت دلچسپ اور رنگوں سے بھرپور ہیں۔



1997 میں گوگل کے بانی لیری پیج اور سرگئی برن کی اسٹینفرڈ یونیورسٹی میں ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے ایک ایسا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جس میں دنیا بھر کی معلومات موجود ہوں، اور پھر وجود ہوا گوگل کا! گوگل آج دنیا کا سب سے مقبول سرچ انجن ہے اور دنیا کے تقریباً تمام لوگ معلومات حاصل کرنے کےلیے گوگل ہی کا استعمال کرتے ہیں۔ آج 160 ممالک میں گوگل کے 4.5 ارب صارفین موجود ہیں۔



واضح رہے کہ گوگل ہر مشہور شخصیت کی سالگرہ اور برسی کے موقعے پر یا دنیا میں ہونے والے تمام بڑے واقعات کے حوالے سے ڈوڈل متعارف کرواتا ہے جو دنیا بھر میں بہت مقبول ہوتے ہیں۔ حال ہی میں گوگل نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ میڈم نور جہاں کی سالگرہ پر بھی ڈوڈل متعارف کروایا تھا جسے پاکستانیوں کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں