بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید 4 افراد زخمی

بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے سول آبادی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 27, 2017
بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے سول آبادی کو نشانہ بنایاگیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس میں بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ شہری محمد رزاق شہید اور 3 خواتین سمیت 4 افرادزخمی ہوئے جن میں ارم کوثر، غلام فاطمہ، کلثوم بیگم اور احسن کریم شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیاگیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں