آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئندہ ہفتے کابل کا دورہ کریں گے افغان وزارت دفاع

جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان حکام کی ملاقات میں طالبان سے مذاکرات سمیت مختلف امور پر بات ہوگی، افغان وزارت دفاع

جنرل باجوہ اور افغان حکام کی ملاقات میں طالبان سے امن مذاکرات سمیت مختلف امور پر بات ہوگی، افغان وزارت دفاع- فوٹو : فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئندہ ہفتے دورہِ افغانستان کا امکان ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اگلے پانچ روز میں افغانستان کا دورہ کرکے اعلیٰ افغان حکام سے ملاقات کریں گے جس کے دوران مختلف اہم امور زیر بحث آئیں گے۔


افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں طالبان کو امن مذاکرات کی میز پر لانے کے معاملے پر بھی گفتگو ہوگی۔ دوسری جانب پاکستانی وزارت دفاع یا خارجہ کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ ایسے موقع پر ہوگا جب کچھ عرصے بعد روس میں افغانستان کے مسئلے پر کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں 50 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے اور مسئلے کے حل پر گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل 20 ستمبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
Load Next Story