ہرشخص کو پتا ہے کہ ملک کے اگلے وزیر اعظم عمران خان ہیں فواد چوہدری

نوازشریف دوبارہ ملک چھوڑنے کی تیاری کررہے ہیں ،ترجمان تحریک انصاف


ویب ڈیسک September 27, 2017
اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے پر مطمئن ہیں، فواد چوہدری : فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو پتا ہے کہ ملک کے اگلے وزیر اعظم عمران خان ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف دوبارہ ملک چھوڑنے کی تیاری کررہے ہیں، اداروں میں محاذ آرائی کی کیفیت ہے جب کہ حکومت بریک ڈاؤن اسٹیج پر ہے، اسی لئے فوری طور پر عام انتخابات کرائے جائیں اور عام انتخابات سے قبل نگراں حکومت کا قیام عمل میں لایاجائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک منظم اور متحد سیاسی جماعت ہے اور ملک میں سب کو پتہ ہے کہ عمران خان اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ انتخابات میں ہمارا کوئی اتحادی نہیں، ہم صرف اپوزیشن کو اکٹھا کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ قائد حزب اختلاف تبدیل ہو، اس سلسلے میں تمام جماعتوں سے رابطےمیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے اثاثوں میں 91 فیصد اضافہ ہوا ہے، چند برسوں میں اثاثے 90 لاکھ سے 84 کروڑ روپے تک کیسے پہنچ گئے، وہ بتائیں انکے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا تاہم اب اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے پر مطمئن ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں