كوئٹہ میں آئی جی پولیس نے سی ٹی ڈی كی نئی عمارت كا افتتاح کردیا

سی ٹی ڈی اوردیگر قانون نافذ كرنےوالےاداروں كےہمراہ امن كی بحالی كیلئےمؤثركرداراداكرینگے،آئی جی بلوچستان


ویب ڈیسک September 27, 2017
سی ٹی ڈی اوردیگر قانون نافذ كرنےوالےاداروں كےہمراہ امن كی بحالی كیلئےمؤثركرداراداكرینگے،آئی جی بلوچستان ۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

انسپكٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے 16 كروڑ80 لاكھ روپے كی لاگت سے تعمیر ہونے والی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کردیا۔

کوئٹہ کے علاقے سپنی روڈ پر سی ٹی ڈی كمپلیكس كے افتتاح كے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب کا کہنا تھا کہ صوبائی حكومت كی جانب سے اس شعبے كے قیام كے لئے وسائل كی فراہمی بہت بڑا اقدام ہے كیونكہ ڈسٹركٹ پولیس تربیت اور دیگر ذمہ داریوں كی وجہ سے اس جدید دور میں ہونیوالی دہشتگردی سے نمٹ نہیں پاتی تھی لیكن اب دہشتگردی سے نمٹنے كے علاوہ جرائم پیشہ عناصر كو ان كے منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا۔

آئی جی بلوچستان نے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان پولیس اور اے ٹی ایف كے جوانوں کے ساتھ مل كر دہشتگردی سے نمٹنے كے لئے موثر کردار ادا کرتے رہیں گے اور صوبے کے عوام کو تحفظ فراہم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں