گوادر میں تیسری فورس پروٹیکشن بٹالین کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا افتتاح
سی پیک کے باعث پوری ساحلی پٹی اور بالخصوص گوادر پورٹ کی سیکیورٹی کی اہمیت بڑھ گئی ہے، ایڈمرل ذکااللہ
چیف آف دی نیول اسٹاف نے گوادر میں تیسری فورس پروٹیکشن بٹالین کے ڈکوارٹرز اور دیگر انفراسٹرکچر کےتعمیراتی کام کا افتتاح کردیا
پاک بحریہ کی تیسری فورس پروٹیکشن بٹالین کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں گوادر میں ایک ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکااللہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جب کہ تقریب گاہ آمد پر کمانڈ رکوسٹ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم نے مہمانِ خصوصی کا خیر مقدم کیا۔
تیسری فورس پروٹیکشن بٹالین کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ نے گذشتہ سال دسمبر میں گوادر پورٹ اور ملحقہ بحری راستوں کی حفاظت کے لیے ٹاسک فورس 88 بھی قائم کی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے منسلک منصوبوں کا استحکام اور ان سے حاصل ہونے والے یقینی فوائد اس عظیم منصوبے کے بحری جزو کی سیکیورٹی سے ہی وا بستہ ہیں۔ لہذا میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانا پاک بحریہ کی اہم ذمہ داری ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید اضافہ ہوتا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل محمد ذکااللہ نے کہا کہ سی پیک کے باعث پوری ساحلی پٹی اور بالخصوص گوادر پورٹ کی سیکیورٹی کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے پاک بحریہ کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مغربی ساحل پر قائم بحری اثاثوں اور تنصیبات کے ساتھ ساتھ سی پیک کے بحری جزو کو بھی بھر پور سیکیورٹی فراہم کرتی رہے گی۔
نیول چیف نے گوادر اور اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے یونٹس اور تنصیبات کا دورہ بھی کیا اور وہاں تعینات پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے حوالے سے ان کے بلند حوصلے اور لگن کو سراہا۔