غیر ملکی سرمایہ کاری پر50 کروڑ 84 لاکھ ڈالر منافع بیرون ملک منتقل
فنانشل بزنس 13 کروڑ، پٹرولیم ریفائننگ 8.4 کروڑ، مشروبات 5 کروڑ، شعبہ بجلی سے 3.4 کروڑ ڈالرکا پرافٹ باہر بھیجا گیا۔
پاکستان سے بیرونی سرمایہ کاری پر رواں مالی سال کے ابتدائی7 ماہ (جولائی 2012 سے جنوری2013) کے دوران 50 کروڑ84لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیاگیا جو گزشتہ مالی سال میں منتقل کیے گئے 53کروڑ 39 لاکھ ڈالر کے منافع سے 4.8 فیصد کم ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق فنانشل بزنس سے منافع کی منتقلی 151.6فیصد کے اضافے سے 13کروڑ16 لاکھ ڈالر رہی جبکہ پٹرولیم ریفائننگ کے شعبے سے 9.1 فیصد کے اضافے سے 8کروڑ38 لاکھ ڈالر، مشروبات24.4 فیصد کے اضافے سے 5 کروڑ 5لاکھ ڈالر، بجلی کے شعبے سے 60.7 فیصد کمی سے 3کروڑ 43لاکھ ڈالر، ٹرانسپورٹ سیکٹر 49.1 فیصد گھٹ کر 3 کروڑ 43 لاکھ، تیل وگیس ایکسپلوریشن14.8 فیصد کمی سے 2 کروڑ94 لاکھ، فوڈ20.5فیصد کمی سے2کروڑ9 لاکھ، ٹرانسپورٹ ایکویپمنٹ (آٹو موبائل) سے 78فیصد کے اضافے سے 1کروڑ95 لاکھ ڈالر،پٹروکیمیل سیکٹر سے 4.6 فیصد کے اضافے سے 1کروڑ38 لاکھ ڈالر اور پرسنل سروسز سیکٹر سے 24.8 فیصد کمی سے 1کروڑ 18لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا۔