کینو پیازو آلو کے برآمدی اہداف حاصل ہونے کے امکانات

یورپی اسٹورزسے کینو کے بڑے پیمانے پرآرڈرز ملے، ترجمان فروٹ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز

یورپی اسٹورزسے کینو کے بڑے پیمانے پرآرڈرز ملے، ترجمان فروٹ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز فوٹو : فائل

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اورترجمان عبدالواحد نے کہا ہے کہ پاکستانی کینو، پیازاور آلو کی برآمدات کا ہدف حاصل کیے جانے کے قوی امکانات ہیں اور اب تک 4 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار ڈالرکی 1 لاکھ 75 ہزارٹن پیاز برآمدکی جاچکی جبکہ ہدف 2 لاکھ ٹن ہے۔


عبدالواحد نے بتایا کہ یورپی ممالک میں بڑے اسٹورز کی جانب سے پاکستانی کینو کے آڈرز موصول ہوئے ہیں، یورپی کمپنی ایسڈا کاوفدکینوکیلیے پاکستان کا دورہ کریگا۔
Load Next Story