کرکٹر عماد وسیم افغان لڑکی کے تنازع میں الجھ گئے تصاویر وائرل

ان تصاویر کو فوٹو شاپ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، عماد وسیم

ان تصاویر کو فوٹو شاپ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، عماد وسیم۔ فوٹو : فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم پر افغان خاتون نے دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا۔

گزشتہ روز عماد وسیم پر الزامات کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی،دونوں کی تصاویر بھی گردش کرتی رہیں، کرکٹر اور افغان خاتون کے درمیا ن واٹس ایپ پر ہونے والی چیٹ کا مبینہ اسکرین شاٹ بھی سامنے آیاہے جس میں عماد وسیم مبینہ طور پر اس خاتون کو شادی کی پیشکش کر رہے ہیں، جواب میں افغان خاتون انتہائی حیرت کا اظہار کرتی ہے۔




دوسری جانب عماد وسیم نے خاتون کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان تصاویر کو فوٹو شاپ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
Load Next Story