بے نظیرائیرپورٹ سے آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

مردان سے تعلق رکھنے والے ملزم نے ہیروئن سگریٹ کے پیکٹس میں چپھا رکھی تھی، اے ایس ایف

قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو اے این ایف کےحوالے کردیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو: فائل

بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں نجی پرواز جی ایف 771 سے سعودی عرب جانے والے مسافرلال بہادرکے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مردان سے تعلق رکھنے والے ملزم نے ہیروئن سگریٹ کے پیکٹس میں چپھا رکھی تھی، قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو اے این ایف کےحوالے کردیا گیا ہے۔
Load Next Story