پاناماپیپرزکیس امیتابھ اورایشوریانےمالی دستاویزات جمع کرادیں

بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نےاگست میں پاناما پیپرزکیس میں شامل33افرادکے خلاف تحقیقات کرنے کااعلان کیاتھا


ویب ڈیسک September 28, 2017
امیتابھ بچن نے اپنے اوپر لگنے والےالزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا آف شور کمپنیوں سے کوئی تعلق نہیں؛فوٹوفائل

بالی ووڈ کےشہنشاہ امیتابھ بچن اوران کی بہواداکارہ ایشوریا رائے نے پاناما پیپرز کی تحقیقات کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹر(ای ڈی) کے ساتھ اپنے مالی معاملات کی دستاویزات بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرادیں۔

پانامالیکس اورآف شورکمپنیوں کی حقیقت نے دنیا میں ہلچل مچادی ہے، پاناما دستاویزات سامنے آنے کے بعد عالمی سیاسی رہنماؤں سمیت شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنےوالے بڑے بڑے نام بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد کئی عالمی رہنماؤں نے اپنے عہدوں سےاستعفیٰ دے دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاناما پیپرز معاملہ؛ امیتابھ بچن کے خلاف تفتیش شروع

صرف عالمی رہنماؤں کے ہی نہیں بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن اوران کی بہوایشوریا رائے بچن کے نام بھی پاناما پیپرزمیں سامنے آئے، بھارتی عوام امیتابھ بچن کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ ان کی پوجا کرتے ہیں لہٰذا ان کا نام سامنے آنے کے بعدبھارت میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، تاہم امیتابھ بچن نے اپنےاوپرلگنے والے تمام الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا آف شورکمپنیوں سے کوئی تعلق نہیں ہےاورانہوں نے جو بھی پیسہ باہربھیجا وہ قانونی طریقے سے بھیجا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امیتابھ اور ایشوریا کے بعد اجے دیوگن بھی پاناما لیکس کی زد میں آگئے

تاہم بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نےسابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی پاناما کیس میں نااہلی کے بعد بھارت میں بھی کارروائیوں کا آغاز تیز کرتے ہوئے اگست میں پاناما پیپرز کیس میں شامل 33 افراد کے خلاف تحقیقات کا آغازکرنے کا اعلان کیا تھا جن میں امیتابھ بچن اورایشوریا رائے کا نام بھی شامل تھا، اپنے خلاف تحقیقات ہونے پرامیتابھ بچن بہت تلملائے تھےاورایک بارپھرتمام الزامات کی تردید کی تھی لیکن بھارتی حکومت اب اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لے رہی ہے لہٰذا امیتابھ بچن اورایشوریا رائے کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات اورجائیداد کے کاغذات جمع کرانے ہی پڑے۔

واضح رہے کہ 2015 میں پاناما لا فرم کے ریکارڈکے مطابق امیتابھ بچن کانام 1993 سے لے کر1997 تک چارآف شورشپنگ کمپنیوں کے ڈائریکٹر کے طورپرسامنےآیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں