سری لنکن قائد مصباح اور یونس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھانے کے خواہشمند

مصباح الحق اور یونس خان عظیم کرکٹرز تھے،ان کی غیرموجودگی کا ہمیں فائدہ ہوگا، دنیش چندیمل


عبدالرحمان رضا September 28, 2017
مصباح الحق اور یونس خان عظیم کرکٹرز تھے،ان کی غیرموجودگی کا ہمیں فائدہ ہوگا، دنیش چندیمل ۔ فوٹو:فائل

دنیش چندیمل نے مصباح الحق اور یونس خان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھانے کی خواہش ظاہر کردی۔

ابوظبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں، صرف ایک میچ نہیں پوری سیریز پر توجہ مرکوز ہے، نوجوان اور سینئر کرکٹرز کے امتزاج سے متوازن اسکواڈ تشکیل دیا گیا، رنگانا ہیراتھ، سورنگا لکمل، وشوا فرنینڈو اور دلروان پریرا کی موجودگی میں بولنگ کا شعبہ مضبوط ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت نوجوان بیٹسمین بھی یو اے ای کی کنڈیشنز میں پاکستان کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ٹیم کو فتوحات کے ٹریک پر واپسی کیلیے ایک جیت درکار ہے۔

دنیش چندیمل نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان عظیم کرکٹرز تھے،ان کی غیرموجودگی کا ہمیں فائدہ ہوگا،اس کے باوجود کامیابی آسانی سے حاصل نہیں ہوگی،میزبان ٹیم کو مات دینے کیلیے ہمیں اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانا ہوگی۔

ایک سوال پر دنیش چندیمل نے کہا کہ رنگانا ہیراتھ نے ہمیشہ پاکستانی بیٹنگ لائن کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں،یواے ای کی سازگار کنڈیشنز میں اسپنر کی کارکردگی ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں