ون ڈے میں پروٹیز کو پچھاڑ سکتے ہیں کامران اکمل
محدود اوورز کے میچز میں بہتر پرفارمنس کیلیے پراعتماد اور بھرپور فارم میں ہوں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ بناکر سلیکشن کمیٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل اور میزبان سائیڈکو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ کامران نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے کافی میچ پریکٹس مل چکی ہے۔
کامران اکمل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے نہ ہونے سے شائقین مایوسی کا شکار ہیں ۔پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور ان کی ٹیم ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کافی کوششیں کررہے ہیں اور انشاء اللہ ان کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
بھارت کے ساتھ کافی عرصہ کے بعد کرکٹ سیریز کا انعقاد اور آئی سی سی کی ہدایت کی روشنی میں پی سی بی کے نئے جمہوری آئین کی منظوری پی سی بی کا بڑا کارنامہ ہے اور پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے بھی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کو مدد ملے گی ۔