داعش کے دہشت گرد کو 28 سال قید کی سزا

مجرم محمد ابوجندل کی منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم


ویب ڈیسک September 28, 2017
ملزم کے قبضے سے 3 کلو بارودی مواد سمیت ڈیٹو نیٹر بھی برآمد کیے گئے تھے: فوٹو: فائل

PESHAWAR: انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم داعش کے کارکن محمد ابوجندل کو 28 سال قیدکی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج آصف مجید اعوان کی سربراہی میں سماعت ہوئی، عدالت نے کالعدم داعش کے کارکن محمد ابوجندل کو 28 سال قید کی سزا سنادی ۔ عدالت نے مجرم محمد ابوجندل کی منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 5 ماہ قبل راولپنڈی پولیس نے ابو جندل کو ایک بھکاری کو گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے 3 کلو گرام بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں