بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

حادثے کے وقت طیارے میں پائلٹ سمیت 3 افراد سوار تھے، بھارتی فضائیہ


ویب ڈیسک September 28, 2017
طیارہ ریاست تلنگانا کے رہائشی علاقے میں گرنے کی وجہ سے مالی و جانی نقصان کا خدشہ ہے، بھارتی میڈیا : فوٹو : فائل

CHARSADDA: ریاست تلنگانا میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانا کے علاقے کیسرا میں انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے نے حیدر آباد دکن کے حکیم پیٹ ٹریننگ اکیڈمی سے اڑان بھری تھی اور اس کی منزل کیسرا تھی ، طیارے میں پائلٹ سمیت 3 افراد سوار تھے۔ دوران پرواز طیارے میں فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ لینڈنگ کرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس میں سوار تینوں افراد بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں