بھارتی جوڑا 3 سال کی بیٹی اور اربوں کی جائیداد چھوڑ سنیاسی بن گیا

بھارتی جوڑے کے راہب بننے کے بعد ان کی بیٹی کی پرورش نانا کریں گے


ویب ڈیسک September 28, 2017
بھارتی جوڑےکے راہب بننے کے بعد ان کی بیٹی کی پرورش نانا کریں گے۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

ISLAMABAD: بھارتی جوڑا اپنی 3 سالہ بیٹی اور اربوں روپے کی جائیداد کو چھوڑ سنیاسی بن گیا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے رہائشی 35 سالہ سمت راٹھور اور 34 سالہ انامیکا نے اپنی 3 سالہ بیٹی اور اربوں کی جائیداد چھوڑ کر راہب بن گئے، بھارتی جوڑے کا تعلق جین مذہب سے ہے اور دونوں نے راہب بننے کے لیے تربیت لینے کا آغاز بھی کردیا ہے۔

دونوں میاں بیوی کے راہب بننے کی خبر نے سب کو حیران کردیا ہے، خاتون انامیکا کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں راہب بننے کا فیصلہ لینے سے کسی نے نہیں روکا جب کہ وہ اپنی نواسی کی دیکھ بھال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |