کراچی جیل سے قیدیوں کے فرار میں ملوث پولیس افسران دوبارہ گرفتار

زیرحراست افراد میں سابق جیل سپرینٹنڈنٹ غلام مرتضیٰ شیخ، فہیم امین اور عبدالرحمان شامل ہیں


ویب ڈیسک September 28, 2017
سی ٹی ڈی نے جیل افسران کو بیانات قلم بند ہونے کے بعد حراست میں لیا۔ فوٹو: فائل

سی ٹی ڈی نے سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار میں ملوث افراد کے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے جیل افسران کو دوبارہ حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار میں ملوث افراد کے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے جیل افسران کو بیانات قلم بند ہونے کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا، گرفتار کئے گئے افراد میں سابق جیل سپرینٹنڈنٹ غلام مرتضیٰ شیخ، فہیم امین اور عبدالرحمان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی جیل سے فرار قیدیوں کی تلاش میں پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے

واضح رہے کہ رواں برس جون میں سینٹرل جیل سے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کے بعد سے اب تک دو مقدمات درج کئے جا چکے ہیں جبکہ قیدیوں کے فرار کا مقدمہ نیوٹاون تھانے اور سرچ اپریشن میں برآمدگی کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا تھا جس میں جیل کے 12 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا، مقدمے میں نامزد اہلکاروں میں سے چار ضمانت پر رہا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں