کسٹم حکام نے بلوچستان سے 11 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا

اسمگلنگ کے ناسور کو کسی صورت برداشت نہیں  کیا جائے گا، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس


ویب ڈیسک September 28, 2017
اسمگلنگ کے ناسور کو کسی صورت برداشت نہیں  کیا جائے گا، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس- فوٹو: فائل

کسٹم حکام نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان عرفان جاوید کو صوبے کے مختلف علاقوں میں غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمعید کانجو کی سر براہی میں سپریٹنڈنٹ فرید الدین مسعود ، انسپکٹر شبیر احمد، حوالدار باز محمد سمیت دیگر عملے پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے 1 لاکھ 14 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل متعدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور غیر ملکی ٹائر، کپڑا ، آٹو پارٹس سمیت دیگر قیمتی سامان قبضے میں لے لیا۔

ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس عرفان جاوید کا کہنا ہے کہ یہ کا رروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ اسمگلنگ کی روک تھام کویقینی بنایا جا سکے جب کہ عوام سے اپیل ہے کہ قانونی طریقے سے تجارت کو فروغ دیں ہم ان کو اس حوالے سے بھر پور تعاون فراہم کریں گے، اسمگلنگ کے ناسور کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں