پنجاب میں 2 طالبات خونی کھیل ’’بلیو وہیل‘‘ کے جھانسے میں آگئیں

پنڈ دادن خان میں بلیووہیل گیم کھیلنے والی ایک طالبہ بلیو وہیل گیم کے اٹھارویں اور دوسری بائیسویں راؤنڈ تک پہنچ چکی تھی

ایک طالبہ فرسٹ ایئر اور دوسری سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی۔ فوٹو : فائل

خونی کھیل بلیو وہیل پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب بھی پہنچ گیا جہاں کالج کی دو طالبات اس کے جھانسے میں آگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنڈ دادن خان میں بلیو وہیل گیم کی شکار 2 طالبات پکڑی گئیں۔ دونوں طالبات نے تیز دھار آلے سے اپنے بازؤں پر زخم کئے تھے۔ ان میں سے ایک طالبہ بلیو وہیل گیم کے اٹھارویں اور دوسری بائیسویں راؤنڈ تک پہنچ چکی تھی۔ بلیو وہیل گیم کھیلنے والی طالبات کی شناخت وردہ اور مناہل کے نام سے ہوئی ہے۔ وردہ سیکنڈ ایئر جبکہ مناہل فرسٹ ایئر کی طالبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلیو وہیل چیلنج ہے کیا؟


کالج کی پرنسپل نے بتایا کہ انہوں نے دونوں طالبات کے والدین کو کالج طلب کر کے صورتحال سے آگاہ کیا اور دونوں طالبات کو کالج سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طالبات کو کالج سے نکالنے کا مقصد یہ ہے کہ ان کی وجہ سے دیگر طالبات بھی اس خونی کھیل کا شکار نہ ہوجائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی ایک طالب علم بلیووہیل گیم کا شکار ہو چکا ہے تاہم اب تک پاکستان میں اس کھیل کی وجہ سے کسی کی موت کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ بلیو وہیل گیم نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے اور اب تک دنیا بھر میں متعدد نوجوان اس کے شکنجے میں آکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

Load Next Story